2 دولہے 2 حقیقی بہنوں سے شادی کرنے پہنچ گئے،پھر کیا ہوا؟

Apr 10, 2024 | 13:41:PM
2 دولہے 2 حقیقی بہنوں سے شادی کرنے پہنچ گئے،پھر کیا ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راجستھان کے ڈونگر پور ضلع میں  دو دولہے دو حقیقی بہنوں سے شادی کرنے کے لیے باراتیوں کے ساتھ اپنے سسرال پہنچے  لیکن ایک کی دلہن نابالغ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے اس کی شادی روک دی ایسے میں ایک دولہا شادی کر کے اپنی دلہن لے گیا لیکن دوسرے کو مایوس ہو کر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق    کنواں تھانہ کے علاقے  ڈونگر سارن گرام پنچایت  میں دو حقیقی بہنوں کی شادی تھی،  اس کے لیے دونوں دولہا شادی کی بارات لے کر آئے تھے، دونوں کی شادی کی بارات الگ الگ گاوں سے آئی تھی۔

 دریں اثنا چائلڈ ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چائلڈ ہیلپ لائن پر کسی نے شکایت کردی کہ دلہنوں میں سے ایک نابالغ ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، چائلڈ ہیلپ لائن اور شرشٹی سیوا سمیتی کی ٹیم شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔ 
 پولیس اور انتظامیہ کے پہنچتے ہی شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی، وہاں انہوں نے دولہنوں کی تاریخ پیدائش سے متعلق دستاویزات مانگے، اس میں بڑی دلہن کی عمر 19 سال یعنی بالغ تھی لیکن اس کی چھوٹی بہن یعنی دوسری دلہن 16 سال 6 دن کی نکلی۔  

اس کے بعد پولیس اور چائلڈ لائن نے اس شادی کو رکوانے کے لیے گھر والوں کو  ہدایات جاری کردیں  جس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں مایوسی پھیل گئی  اور دوسرے دولہے کو مایوس لوٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، عمران خان کی رہائی کیلئے نعرے