اے این ایف اور فرنٹیئر کور کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Apr 10, 2023 | 13:16:PM
اے این ایف اور فرنٹیئر کور کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) انٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے پہاڑوں میں بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

   ترجمان اے این ایف کے مطابق شعبہ انٹیلی جنس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی کوئٹہ سے 530 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دورافتادہ علاقے ماشکیل کے دشوار گزار پہاڑوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 820 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پرقبضے میں لی گئی افیون میں سے تقریباً 3700 کلوگرام منشیات دشوارگزار علاقے سے منتقل کرنے میں حائل مشکلات اور مطلوبہ وسائل کی عدم موجودگی کے باعث موقع پر ہی نذرآتش کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: قلعہ عبداللہ میں کلینک سے مبینہ طور ڈاکٹر اغوا 

اےاین ایف کی جانب سےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف عمل میں لائی جانے والی حالیہ کارروائی رواں برس کی اب تک سب سے بڑی کارروائی ہے، برآمدشدہ منشیات پہاڑوں میں واقع گوریندر نالہ نامی خفیہ مقام پرذخیرہ کی گئی تھیں۔

کارروائی کے دوران منشیات کے ذخیرہ کی حفاظت پر مامور ملزمان اے این ایف اور ایف سی کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پسپائی کے بعد پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق حالیہ کارروائی کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔