سی اے اے سٹاف نے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی واپس لوٹا دی

Apr 10, 2023 | 12:21:PM
فیصل آباد ائیرپورٹ پر سی اے اے سٹاف نے مسافر کو لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی واپس لوٹا دی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر سی اے اے ویجیلنس سٹاف کو ڈراپ لین سے ٹرالی میں پڑا بیگ ملا جسے تحویل میں لیکر ائیرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

بیگ کی چیکنگ پر ساڑھے پانچ لاکھ مالیت کے سعودی ریال ملے جس کے ساتھ کچھ اہم دستاویزات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: اس سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟ جانیئے

انتظامیہ کی جانب سے سرگودھا کے رہائشی مسافر سے اس کے ٹکٹ کے ذریعے رابط کیا گیا اور بیگ محفوظ ہونے کی اطلاع دی گئی اور مسافر کے ائیرپورٹ پر آنے پر بیگ واپس لوٹا دیا گیا۔