انگڑائی لیتی بلی نے درجنوں انڈے توڑ دیے،ویڈیو وائرل

Apr 10, 2023 | 12:10:PM
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بلی نے انگڑائی لیتے ہوئے اچھا خاصہ نقصان کر ڈالا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بلی نے انگڑائی لیتے ہوئے اچھا خاصہ نقصان کر ڈالا۔ 

بلیاں نہایت شرارتی ہوتی ہیں جو کبھی جان بوجھ کر اور کبھی اپنی معصومیت میں کوئی نہ کوئی نقصان کر بیٹھتی ہیں۔ایک سپر اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کاؤنٹر پر آرام کر رہی ہے۔

بلی نہایت مزے سے انگڑائیاں لے رہی ہیں، اس کے بالکل قریب ایک ٹرے میں درجنوں انڈے رکھے ہیں۔انگڑائی لیتے ہوئے بلی کا پنجہ ٹرے کو لگتا ہے اور اس کے ساتھ ہی پوری ٹرے انڈوں سمیت نیچے گرتی ہے اور ساتھ ہی بلی بھی اس کے ساتھ نیچے گر جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر بلی کی معصومیت سے نہایت لطف اندوز ہوئے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس میں بلی کا کوئی قصور نہیں، وہ بیچاری صرف آرام کر رہی تھی۔