ابھی سے اقتدار کا نشہ چڑھ گیا۔شاہ محمود اوراحسن اقبال جھگڑ پڑے

Apr 10, 2022 | 17:22:PM
 تنازع۔اقتدار۔کاغذات۔اپوزیشن۔قائد ایوان۔احسن اقبال۔شاہ محمود
کیپشن: احسن اقبال اورشاہ محمود قریشی۔(فا ئل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)اقتدار کی تبدیلی کا عمل شرو ع ہو گیا۔آغاز میں ہی نئی اپوزیشن تحریک انصاف اور آنیوالی حکومت کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے لئے جب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مر حلہ آیا توشاہ محمود اور احسن اقبال کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تحریک انصاف کی جانب سے جب شہباز شریف کا کاغذات پر اعتراض کیا گیا تو احسن اقبال نے احتجاج کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا ابھی آپ اقتدار میں نہیں آئے حکومت نہیں ملی اوردھاندلی شروع کر دی، اقتدار کا نشہ چڑھ گیا   ۔آپ امید وار نہیں باہر چلے جائیں۔اس پر احسن اقبال نے کہا کہ آپ اب وزیرخارجہ نہیں رہے، شاہ محمود پھر بولے کہ میں باہر جا رہا ہوں باقی سب بھی باہر چلے جائیں صرف وکیل اندر ہوں۔شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے کہا وکلا یہاں موجود ہیں وہی بات کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔قائد ایوان کا انتخاب ۔۔شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور