دلہن کو گود میں اٹھائے انٹری کیلئے جاتا دولہا سیڑھیوں سے نیچے جاگرا، ویڈیو وائرل

Sep 09, 2025 | 15:48:PM
 دلہن کو گود میں اٹھائے انٹری کیلئے جاتا دولہا سیڑھیوں سے نیچے جاگرا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دولہا اپنی دلہن کو گود میں اٹھا کر شادی میں انٹری دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ سیڑھیوں پر قدم رکھتا ہے، بیلنس کھو بیٹھتا ہے اور دونوں زمین پر گر جاتے ہیں۔

یہ حادثہ سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو کی صورت اختیار کرچکا ہے،خوش قسمتی سے دُولہا دلہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دولہا نے گرنے کے باوجود اپنی دلہن کو بانہوں میں مضبوطی سے تھامے رکھا اور فوراً سنبھالا جس پر محفل میں قہقہے اور تالیاں بجنے لگیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں آئے ہیں، کچھ نے دلہے کو "حقیقی ہیرو" قرار دیا جس نے گرتے وقت بھی اپنی بیوی کو نہیں چھوڑا۔ کسی نے لکھا: “اصل محبت وہ ہے جو گرنے کے بعد بھی نہ چھوڑے۔

 کئی صارفین نے دلہے کو مشورہ دیا کہ انٹری کے چکروں میں اتنے رسک والے اسٹنٹ نہ کیا کرے۔

ایسی ویڈیوز اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ شادیوں میں صرف رسومات ہی نہیں بلکہ غیر متوقع اور مزاحیہ واقعات بھی یادگار بن جاتے ہیں۔