پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپالی وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Sep 09, 2025 | 14:19:PM
 پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپالی وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کے بعد نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں سوشل میڈیا پر حکومتی پابندی کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

جس کے بعد نیپالی وزیرِ اعظم عہدے سے مستعفی ہو گئے ان کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب بدعنوانی کے الزامات پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد تین وزرا نے بھی عہدے چھوڑ دیئے۔

دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو کے باوجود مظاہرے جاری ہیں ، جس کے باعث کھٹمنڈو ایئرپورٹ جزوی طور پر بند کردیا گیا جبکہ پارلیمنٹ، صدر کی رہائش گاہ کے اطراف، وزیر اعظم کے دفتر سمیت کئی اہم علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے رات گئے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی تھی، تاہم صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی اور نیپالی وزیر داخلہ سمیت 4 وزرا اپنے عہدے سے گزشتہ روز مستعفی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

 مظاہرین نے نیپال کے سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے گھر کو نذرآتش کردیا تھا اور موجودہ کرپٹ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے کو آگ لگادی اور کئی گاڑیاں جلاڈالیں، پولیس سے جھڑپوں میں 20 ہلاکتیں اور سیکڑوں زخمی ہیں۔