سورج کی روشنی میں جلد کو ٹھنڈا رکھنے والی کریم تیار

Sep 09, 2025 | 13:51:PM
 سورج کی روشنی میں جلد کو ٹھنڈا رکھنے والی کریم تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سائنس دانوں نے ایک نئی سن سکرین کریم بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو نہ صرف سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ جِلد کا درجہ حرارت بھی کم کرسکتی ہے۔

سنگاپور نانینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے مٹریل سائنس دانوں کے مطابق یہ سن سکرین روایتی پراڈکٹس کے ماحولیات پر اثرات کو بھی کم کرے گی۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ کمیلیا پھولوں سے بنائی گئی یہ سن سکرین آزمائشوں میں کمرشلی دستیاب سن سکرینز (جن میں عموماً ٹائٹنیم ڈائی آکسائیڈ اور زِنک آکسائیڈ جیسے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں)۔

 مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ اس سن سکرین میں جِلد کا درجہ حرارت کم کرنے کی صلاحیت ہے، لہٰذا اس کو استعمال کرنے والے کی جِلد سورج کی روشنی میں ٹھنڈی رہے گی۔