ملتان: شیر شاہ بند توڑے جانے سے ٹرین سروس کی معطلی کا خدشہ

Sep 09, 2025 | 13:48:PM
ملتان: شیر شاہ بند توڑے جانے سے ٹرین سروس کی معطلی کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ بند کو توڑے جانے سے ٹرین سروس بھی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

شیرشاہ شگاف پڑنے سے تھال ایکسپریس مہر ایکسپریس اور ڈی جی خان شٹل متاثر ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ روڈ بند ہونے سے ملتان کا مظفرگڑھ ڈی جی جان لیہ بکھر سمیت بلوچستان اور کے پی کے سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

دوسری جانب بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب کے بعد کون سی نئی مصیبت آرہی ہے؟ ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا،وزارت آبی وسائل نے نقصانات سے بچنے کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے سفارتی چینل سے پاکستان کو آگاہ کیا۔

بھارت نےانتہائی  اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا، ہری پور اورفیروز پور میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔

 صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجا ب نے دریائے ستلج میں  اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا،دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔