نیو کراچی میں گارمنٹ فیکٹری آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی

Sep 09, 2025 | 13:02:PM
نیو کراچی میں گارمنٹ فیکٹری آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز )نیو کراچی میں گارمنٹ فیکٹری آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نیو کراچی سیکٹر 8 اے کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں پیش آیا۔

حکام کا بتانا ہےکہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب 3 منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری میں 200 سے 300 لوگ موجود تھے جنہیں نکال لیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بچوں کےلنچ باکس ۔۔؟عدالت  سے اہم خبر آ گئی

فائر حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو کے عمل میں 26 سے 27 اہلکاروں نے حصہ لیا اور 8 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا جب کہ اس دوران آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔

حکام کے مطابق عمار ت کمزور ہونے کی وجہ سے کولنگ کے عمل کے د وران نیچے آگری جس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور سرچنگ کے عمل کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔