لاہور ہائیکورٹ: پنجاب میں سینیٹ الیکشن پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط 

Sep 09, 2025 | 10:34:AM
لاہور ہائیکورٹ: پنجاب میں سینیٹ الیکشن پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کو پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط قرار دے دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد  نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں فریقین کو   پندرہ دن میں پیراوائزجواب عدالت میں جمع  کرانے کی ہدایت کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاسینیٹ انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن حتمی فیصلے سے مشروط ہوگا۔

وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان ودیگر افسران نے کی،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک ،رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار اعجاز چوہدری نے سینیٹ کے انتخاب کو رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،ان کے وکلا بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں 28 جولائی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا لیکن چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست ارسال نہیں کی گئی۔

مزید کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر پہلے ہی سینیٹ انتخابات روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات روک دیئے ہیں لیکن سینیٹ کے انتخاب کی پولنگ بدستور جاری رکھی گئی ہے جو غیر منصفانہ ہے۔

اعجاز چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی نشست پر انتخابی عمل کو روکا جائے۔