میٹرو بس حادثے کا شکار،8خواتین زخمی،ہسپتال منتقل

Sep 09, 2023 | 16:08:PM
لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہوئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹروبس کو حادثہ جنازگاہ سٹیشن کے قریب پیش آیا، میٹرو بس بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے لوہے کے راڈ سے ٹکرائی ،راڈ سے ٹکراتے ہی بس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے سے جا لگی۔

حادثے میں زخمی خواتین کو سرگنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا آرمی ترمیمی قانون، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف عدالت سے رجوع

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے حادثے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ملک فائق کمیٹی، ڈپٹی سیکرٹری سعاریہ حیدر، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پاننگ ڈاکٹر وسیم بھی شامل ہوئے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ایک روز میں حادثے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔