گلگت بلتستان؛ حلقہ ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

Sep 09, 2023 | 09:43:AM
گلگت بلتستان؛ حلقہ ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور ون کی نشست پر پولنگ کا عمل  جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما  اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  خالد خورشید کی ڈگری جعلی نکلنے پر  خالی ہونے والے سیٹ جی بی ایل اے 13 استور ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے کل 56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،خالد خورشید کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی نے ٹکٹ  ان کے والد خورشید خان کو دیا ہے  اور ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اہم ترین امیدوار ہیں ، اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللہ سمیت کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ میں مجرم کو 11 ہزار 196 برس قید کی سزا، جرم کیا تھا ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں