تاریخ میں پہلی مرتبہ روبوٹ کمپنی کا سی ای او مقرر

Sep 09, 2022 | 11:37:AM
روبوٹ کمپنی کا سی ای او مقرر
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین ٹیکنالوجی اور ریسرچ میں بین الاقوامی سطح پر ایک مقام رکھتا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے ٹرینڈز متعارف کروا رہا ہے۔ حال ہی میں چین کی میٹاورس کمپنی نے روبوٹ کو اپنا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر کے تاریخ کا ایک انوکھا کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقNetDragon Websoft  ایک چینی کمپنی ہے جو ملٹی پلیئر آن لائن گیمز بنانے کے علاوہ موبائل ایپلیکیشنز بھی بناتی ہے۔ اس کمپنی نے حال ہی میں اپنی نئی سی ای او ‘Ms Tang Yu’ کی تقرری کا اعلان کیا جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ورچوئل ہیومنائیڈ روبوٹ ہے۔

ٹینگ یو ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم پر تیار کردہ روبوٹ ہے جو ادارہ جاتی کارکردگی کو مانیٹر کرے گا۔ ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نے روبوٹ سی ای او تعینات کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اب کورونا کا پتہ لگائیں اپنے موبائل سے، نئی ایپ متعارف