اداکا رہ منال  اور احسن محسن کی مایوں کی تصاویر وائرل

Sep 09, 2021 | 17:14:PM
اداکا رہ منال  اور احسن محسن کی مایوں کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ڈھولکی کے بعد گزشتہ شب دونوں اداکارؤں کی مایوں کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ منال خان نے بھی  انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اداکارہ کے ہمراہ احسن محسن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اداکار احسن محسن نے کالی شلوار قمیض پر پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جادو یا پھر آنکھوں کا دھوکا۔۔اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھےبچے کی ویڈیو وائرل

اس سے قبل اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔