جادو یا پھر آنکھوں کا دھوکا۔۔اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھےبچے کی ویڈیو وائرل

Sep 09, 2021 | 17:05:PM
جادو یا پھر آنکھوں کا دھوکا۔۔اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھےبچے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھے ایک چھوٹے سے بچے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 7 سے 9 سال کا بچہ آگ پر رکھی بڑی کڑاہی میں اُبلتے ہوئے پانی میں ہاتھ جوڑ کر سکون سے بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کے ارد گرد کافی لوگ جمع ہیں۔ اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک 25 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ انڈیا 2021 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اغوا کے بعد مبینہ زیادتی ۔۔ لیڈی سب انسپکٹر کا وائرل ویڈیو سے متعلق چونکا دینےوالا انکشاف

 بہت سے صارفین نے اسے جعلی قرار دیا اور کہا کہ کئی سال پہلے جادوگر اس کو استعمال کر چکے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ لوگ معصوم لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں'۔