حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔ ویڈیو پیغام جاری

Sep 09, 2021 | 16:46:PM
حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔ ویڈیو پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ ترکی سے بحرین جانے کے لئے ایئرپورٹ پراپنی فلائٹ مس ہونے کے باعث  پریشانی کا شکار ہو گئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی پریشانی سے متعلق بتارہی ہیں۔

انسٹا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں  ٹاک ٹاکرنے بتایا کہ ’ میرے ساتھ ایک سانحہ پیش آیا ہے کہ میں نے بحرین جانا تھا لیکن میرے ذہن سے یہ بات نکل گئی کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سفرکرنے کیلئے ویکسین کے ساتھ ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانالازمی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جب ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں سٹاف نے کوویڈ رپورٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی جمع کرانے کا کہا کہ جو کہ انہوں نے نہیں کرایا تھا۔انہوں نے سٹاف کو بتا یاکہ میں نے ویکسین لگوا رکھی ہے  مگر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفر کے لئے پی سی آرٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے، آپ ایئرپورٹ سے ہی کرالیں۔ جس کے بعد

 وہ ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے لئے قائم کاﺅنٹر پر چلی گئیں جہاں دیر ہونے کے باعث ان کی بحرین جانے والے فلائٹ مس ہوگئی۔ 

حریم شاہ شیئر ویڈیو میں کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور ان کے بقول انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ایسی صورتحال میں کیا کریں۔

یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں ترکی میں ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ۔۔ ملزم نے والدہ کے پاؤں میں گر کر کیا التجا کی؟