بدترین مہنگائی،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا:بلاول بھٹو

Sep 09, 2021 | 15:51:PM
بدترین مہنگائی،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا:بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی محنت کے سبب مضبوط ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی مستقبل میں حکومت بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے  آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں، ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا آپ اس وقت بھی پیچھے ہٹ گئے، یہ کٹھ پتلی کا کٹھ پتلی ہے، آپ ہمت پکڑو یہ گر جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پر مسلط کیے گئے کھلاڑی نے کیا حشر کر دیا ہے، کرپشن کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، موجودہ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جو خان صاحب لے کر آئے، جن کے پاس روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، یہ ظالم اور عوام دشمن حکومت ہے، پیپلزپارٹی دور میں ریکارڈ روزگار فراہم کیا گیا۔مستقبل میں پنجاب میں بھی حکومت بنا کردکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلقات سے مایوس۔۔ماڈل گرل نے خود سے ہی شادی کر لی