ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں ایک ہفتے میں 2 کروڑ ڈالر  کا اضافہ

Oct 09, 2025 | 20:56:PM
 ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں ایک ہفتے میں 2 کروڑ ڈالر  کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں 2 کروڑ ڈالر  کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.42 ارب ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کےذخائر 60 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 39 کروڑ ڈالر پر آگئے،ملکی مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا  ہے
اسٹیٹ بینک کےمطابق 3 اکتوبر تک ملکی مجموعی ذخائر 19 ارب 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے پاس ڈھائی ماہ سے زائد کے درآمدی بل کے زخائر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کے واقعات آئے روز ،انکا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں جائیگی،شہبازشریف