پروفیسر ڈاکٹر سمر یوسف ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی فیلو منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی ممتاز سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر سمر یوسف کو ترقی پذیر ممالک میں سائنس کے فروغ کیلئےقائم دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (TWAS) کی فیلو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی رکنیت یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگی۔ یہ عالمی سطح کا اعزاز اُن سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ترقی پذیر ممالک میں سائنسی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری، کوآرڈی نیٹر جنرل او آئی سی۔ کامسٹیک اور TWAS کے نائب صدر برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے ڈاکٹر سمر یوسف کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اسے پاکستان اور او آئی سی ممالک کے سائنسی حلقوں کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سمر یوسف اس وقت یونیورسٹی آف کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (ICCBS) میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور کامسٹیک ڈسٹنگوشڈ اسکالر بھی ہیں۔ اُن کا تحقیقی ریکارڈ نہایت شاندار ہے۔ اب تک اُن کے 260 سے زائد تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں، جنہیں 3,900 سے زیادہ حوالہ جات (citations) مل چکے ہیں، جبکہ اُن کا h-index 32 ہے۔
TWAS کی فیلو کے طور پر ان کا انتخاب کیمیاء کے میدان میں اُن کی نمایاں خدمات، سائنسی تحقیق میں اُن کی غیر معمولی صلاحیتوں، اور ترقی پذیر دنیا میں تحقیق و اختراع کے فروغ کے لیے اُن کے عزم و جذبے کا برملا اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی،بیرسٹر گوہر کی چھٹی کا امکان ،نئے متوقع چیئرمین کا نام بھی سامنے آ گیا