سہیل آفریدی بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے:عطا تارڑ

Oct 09, 2025 | 18:29:PM
سہیل آفریدی بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے:عطا تارڑ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی سہولت کاری ٹھیک سے نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ  سہیل آفریدی کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ دیا جائے، ریاست سہیل آفریدی کے ذریعے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص کی حکومت میں نیشنل ایکشن پلان ختم کیا گیا، ان کی حکومت میں دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا، پی ٹی آئی انتشاری ٹولا اور دہشت گردوں کی سہولت کار بھی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر کو دنیا نے آج دکھایا کہ ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے، جیل میں بیٹھے عمران خان دہشت گردوں کے چیف اسپانسر ہیں، پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی کابل میں نہیں بنے گی، آج لندن کی عدالت نے انتشار پسندوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے، پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر کو دنیا نے آج دکھایا کہ ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور قومی اداروں کے خلاف بیانیہ پروپیگنڈا ناکام ہوگا، مادر وطن کا دفاع کرنے والے نڈر سپوتوں پر فخر ہے، پاک سرزمین کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 
  یہ بھی پڑھیں :نون لیگ اور  پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم