دورانِ سفر صمودفلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے: سابق سینیٹر مشتاق احمد

Oct 09, 2025 | 17:04:PM
دورانِ سفر صمودفلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے: سابق سینیٹر مشتاق احمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے، انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں۔

 سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے، غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے معذور اور یتیم ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک کو مل کر فلسطین سے متعلق غور کرنا ہو گا، 2 سال سے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی ظلم کی انتہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے سردیوں کے شروع ہونے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی