سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ میں  نہیں آتا: مراد علی شاہ

Oct 09, 2025 | 14:04:PM
سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ میں  نہیں آتا: مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے۔

مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے  جب کہ ہمیں موجودہ معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میپ نے مینجمنٹ سکلز کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے

انہوں نے کہا کہ میپ نے پروفیشنلز پیدا کیے ہیں اور ورکشاپس کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھایا ہے اور بہتر مینجمنٹ کرنے والے نئے افراد کو موقع فراہم کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے معاملے پر صرف بات ہونی چاہیے تھی، جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ ارسا کو ختم کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں۔  انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں کچے کے علاقے متاثر ہوئے، باقی تمام علاقے محفوظ رہے۔

صدر مملکت سے وفاقی وزرا کی ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حالات میں وزرا صدر سے ملتے ہیں تو ضرور کوئی بات ہو گی، لیکن اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

پنجاب میں  سیلاب پر مراد علی شاہ نے  کہا  کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زرعی ایمرجنسی اور کاشتکاروں کی بحالی کے لیے اقدامات کی تجویز دی تھی، جس پر وفاق اور پنجاب حکومت عمل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ عالمی برادری سے رابطہ کیا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں آنے والے سیلابوں میں بھی ایسے ہی اقدامات کیے گئے تھے اور رواں سال کے سیلاب میں کچے کے علاقوں میں پانی آیا مگر نقصان کم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ میں  نہیں آتا۔

آخر میں مراد علی شاہ نے سندھ میں صحافی کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

 انہوں نے بتایا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔