سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Oct 09, 2025 | 12:42:PM
سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سونےکی بالیوں کی لالچ میں7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق  افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا۔

ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد  7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے   ملی تھی۔

  پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:  معروف قوال استاد رشید احمد خاں انتقال کر گئے