نیشنل ٹی 20 کپ ۔۔ 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست

Oct 09, 2021 | 20:19:PM
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ،کے پی کے،فاتح،قرار
کیپشن: نیشنل ٹی ٹونئٹی کپ کے میچ کا منظر،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل ٹی 20 کپ کے 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا کے ہاتھوں سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست ۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر 152رنز بنائے۔سرفراز احمد کی جگہ انور علی نے سندھ ٹیم کی قیادت کی، گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان آج 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سندھ کی طرف سے شان مسعود 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان انور علی نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔خیبرپختونخوا کے افتخار احمد نے 2، آصف آفریدی اور نیاز خان نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں7ویں اوور تک خیبرپختونخوا کی ابتدائی 3 وکٹ 54 رنز پر گر گئیں۔خیبرپختونخوا کے  حارث 7، امیر عظمت 18 اور مصدق احمد 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد نے  ناقابل شکست 100 رنز کی شراکت قائم کی۔صاحبزادہ فرحان نے 49 اور افتخار احمد 55 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، میچ میں عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر افتخار احمد مین آف دی میچ قرار پا ئے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے