راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

Nov 09, 2025 | 23:16:PM
راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری بار اسد محمود ملک نے کہا ہے کہ ہڑتال کا سبب کچہری چوک وائڈنگ اینڈ ری ماڈلنگ منصوبہ ہے، بار اور انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاملات کی نظر اندازی کی گئی،منصوبے کے تحت قدیم حمزہ بلاک اور ملحقہ چیمبرز، کمرشل دکانیں توڑ دی گئیں۔ اگر منصوبے میں مزید مہم جوئی کی گئی تو وکلاء تمام قانونی اور عوامی احتجاج کے حق استعمال کریں گے۔
صدر بار سردار منظر بشیر خان کاکہناتھا کہ وکلاء اور سائلین کے لیے متبادل راستہ یا پارکنگ فراہم نہیں کی گئی، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے طے شدہ فارمولے کی خلاف ورزی کی، جس سے کچہری کے تمام راستے بند اور نظام درہم برہم ہو گیاہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے انتباہ کیا کہ  وکلاء کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: