خسرہ، روبیلا اور پولیو کی ملک گیر ویکسینیشن مہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابرشہزاد ترک)خسرہ، روبیلا اور پولیو کی ملک گیر ویکسینیشن مہم 17 تا 29 نومبرمنعقد کی جائے گی۔
مخصوص ہائی رسک اضلاع میں خسرہ اور روبیلا ویکسین کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے۔
ویکسینیشن مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی،ویکسین سرکاری مرکزِ صحت،سکولوں، مدارس اور عارضی ویکسینیشن پوائنٹس پر مفت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایل پی جی 40سے50 روپے فی کلومہنگی
مزید معلومات کے لئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں جہاں تربیت یافتہ عملہ اور ڈاکٹر حضرات رہنمائی فراہم کے لیے موجود ہے۔
کے پی حکومت نے نجی اور سرکاری سکولوں میں خسرہ اور روبیلا مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے،محکمہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری سکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی، تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔
ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔