بیوی کیلئے سماجی زندگی محدود کر کے قربانی دی: احسن خان

 لاہور چھوڑ کر کراچی میں رہائش اختیار کی تووہ میری بیوی کے لیے ایک بڑا قدم تھا

Nov 09, 2025 | 14:23:PM
بیوی کیلئے سماجی زندگی محدود کر کے قربانی دی: احسن خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور اداکار احسن خان نے اپنی زندگی اور خاندان سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
باصلاحیت اداکار نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور چھوڑ کر کراچی میں رہائش اختیار کی، جو میری بیوی کے لیے ایک بڑا قدم تھا۔ 

احسن خان نے کہا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ دوست تھے، نہ کزنز اور نہ کوئی سماجی حلقہ،انہوں نے لاہور میں اپنے تمام دوست چھوڑ دیئے اور خود بھی کراچی میں زیادہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔

احسن خان نے بتایا کہ میں نے اپنی سماجی زندگی محدود کردی تاکہ اپنی بیوی کی حمایت کرسکوں اور بچوں کی پرورش میں زیادہ وقت دے سکوں، اس کے علاوہ جب میں کراچی منتقل ہوا تو میری بیوی کی صحت ٹھیک نہیں تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے گھر پر وقت گزارنے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں:ماسٹرغلام حیدر :فلمی موسیقی میں انقلاب برپاکرنےوالے مایہ نازموسیقار
احسن خان نے بچوں کی تربیت سے متعلق قیمتی مشورے بھی دیئے اورکہا کہ اپنے والد سے سیکھا کہ کبھی بھی بچے کو دوسروں کے سامنے نہ ڈانٹیں یا سزا نہ دیں، بچوں کو صرف تنہا رہ کر سمجھانا چاہیے تاکہ ان کی ذہنی صحت متاثر نہ ہو، یہ اصول وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش میں ہمیشہ اپناتے رہے ہیں۔