باولنگ شاندار رہی، سپنرز نے میچ کنٹرول کیا: شاہین آفریدی

Nov 09, 2025 | 00:01:AM
باولنگ شاندار رہی، سپنرز نے میچ کنٹرول کیا: شاہین آفریدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری باولنگ شاندار رہی، اسپنرز نے میچ کنٹرول کیا اور بہترین باولنگ کی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ سارے لڑکے محنت کررہے تھے، کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،لیفٹ آرم فاسٹ باولر نے مزید کہا کہ پہلی بار جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں ہرایا، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے جنوبی افریقا سے سیریز جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد دی۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ’ویلڈن ٹیم پاکستان، تھینک یو فیصل آباد‘، کھلاڑیوں نے 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں سیریز جیت کر ماضی کی خوشگوار یادیں تاز ہ کردی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :خبردار!عازمین حج کی صحت بارے سعودی حکومت کا بڑا اعلان