مہنگائی کیخلاف متحدہ اپوزیشن ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی،شہبازشریف

Nov 09, 2021 | 21:11:PM
شہبازشریف ،حکومت کیخلاف 
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے بائیس کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔متحدہ اپوزیشن پارلیمان میں اور پارلیمان سے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مہنگائی اور نیب آرڈیننس کے خلاف کمر کس لی ہے۔عمران نیازی این آر او لینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔حکومت کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کو ہر صورت روکیں گے پارلیمان میں بھی اور عدالت کے ذریعے بھی۔عوامی قوت کے ساتھ ملک کو صحیح معنوں میں آگے لیکر جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چکمہ دے کر مشترکہ اجلاس سے قانون سازی کرے۔ 
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرمناک شکست ۔۔ویرات کوہلی کی چھٹی ۔۔نیا کپتان کون