ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا مگر وسیم اکرم کی اہلیہ کس ٹیم کو سپورٹ کرینگی ،جانیے

Nov 09, 2021 | 11:47:AM
شنیرا،وسیم اکرم،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،
کیپشن: وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر پر ایک صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی اور سو ال پو چھا   کہ ’ہم سبھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں شنیرا بھابھی کونسی ٹیم کو سپورٹ کریں گی، پاکستان یا آسٹریلیا کو؟‘

تفصیلات کےمطابق صارف نے وسیم اکرم اور فخرِ عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری طرف سے شنیرا بھابھی سے یہ سوال لازمی پوچھیں‘ٹوئٹر صارف کے سوال پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کے خیال میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟‘

شنیرا کے پوچھنے پر زیادہ تر صارفین نے یہی کہا کہ وہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کردیا