ای سگریٹس سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ

May 09, 2026 | 09:04:AM
ای سگریٹس سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز)ویپس اور دیگر الیکٹرانک آلات جن میں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں اور اگر انہیں عام کچرے میں پھینک دیا جائے تو یہ ایک سنگین حفاظتی خطرہ بن سکتے ہیں۔

 یہ بیٹریاں دباؤ، نقصان یا کچرے کے ٹرک میں کچلنے کی صورت میں اچانک آگ پکڑ سکتی ہیں جس سے حادثات پیش آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

گو یہ مسئلہ دیگر ممالک میں بھی درپیش ہے لیکن اس حوالے سے برطانیہ کے ایسٹ ڈیون ڈسٹرکٹ کونسل نے بھی خبردار کیا ہے کہ کچرے کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایسے واقعات کی بڑی وجہ ویپس (ای سگریٹس) بتائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی گرفتار

کونسل کے مطابق سنہ 2026 کے آغاز سے اب تک کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں میں تین آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو تقریباً پچھلے پورے سال کے چار واقعات کے برابر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زیادہ تر ویپس میں موجود لیتھیم آئن بیٹریوں کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے، یہ بیٹریاں جب کچرے میں دباؤ یا نقصان کا شکار ہوتی ہیں تو اچانک آگ بھڑک سکتی ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بفا کے مطابق گزشتہ سال ایک گاڑی میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں لیتھیم بیٹریوں سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات پر پہلے ہی تشویش ظاہر کی گئی تھی۔