IMF کی ایک ارب ڈالر منظوری،وزیراعظم کا اظہار اطمینان

May 09, 2025 | 22:36:PM
IMF کی ایک ارب ڈالر منظوری،وزیراعظم کا اظہار اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان ۔

وزیراعظم نےاس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کرتے  ہوئےکہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے.بھارت یکطرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے. بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگینڈے کو ذمہ دارانہ اداز سے مسترد کیا. شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں. پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی،حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،گزشتہ چودہ ماہ میں بہتر معاشی اعشاریے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا