میں تیرے پیار میں پاگل،طلاق شدہ 4 بچوں کی ماں کا نصف عمر کے لڑکے پر دل آ گیا

May 09, 2025 | 21:10:PM
میں تیرے پیار میں پاگل،طلاق شدہ 4 بچوں کی ماں کا نصف عمر کے لڑکے پر دل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور ان الفاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک طلاق شدہ 4 بچوں کی ماں کا اپنے سے نصف عمر کے لڑکے پر دل آ گیا جو اس کے بیٹوں کا دوست بھی ہے ۔5 سال کی محبت بھری دوستی کے بعد اس نے شادی  کرلی اور اب لڑکا باپ بننے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔
دی سن ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 44 سالہ تانیا اور 26 سالہ جوسو میاں بیوی ہیں۔ ان کی عمروں میں 18 سال کا فرق ہے۔ جوسو کی تانیا سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ صرف 19 سال کا تھا۔ یہاں تک کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ ملاقات کب محبت اور پھر شادی میں بدل گئی۔ محبت اندھی ہوتی ہے اور اسکی واضح مثال یہ کہ اگر ہم دونوں کی عمروں کو ملا دیں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی۔ اور ایسا ہی ہوا، تانیا  کو اپنے بیٹوں کے ایک دوست سے پیار ہو گیا۔ اسکی طلاق ہوگئی تھی، اسی لیے اس نے رشتہ آگے بڑھایا اور اس 19 سالہ لڑکے سے محبت کرنے لگی۔ یہ دونوں اب شادی شدہ جوڑے بن چکے ہیں اور اپنے خاندان کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ویب رپورٹ کے مطابق لڑکا جوسو  تانیا کے دو بیٹوں کا دوست ہے۔ وہ شروع سے ہی اس کے گھر آتا جاتا رہتا تھا۔ وہ جب بھی تانیا کو دیکھتا تو اکثر حیران ہو جاتا، کیونکہ تانیا بالکل بھی اس کے دوستوں کی ماں جیسی نہیں لگتی تھی۔ تانیا 4 بچوں کی ماں ہے، اور اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھی۔ جوسو کا بھی اپنے پارٹنر سے بریک اپ ہو گیا تھا۔ جوسو 21 سال اور تانیا 38 سال کی تھی اور یہ دونوں سنگل تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔شروع شروع میں تانیا جوسو کو پسند نہیں کرتی تھی کیونکہ وہ بہت اونچی آواز میں بات کرتا تھا اور اس کی طبیعت بھی بچوں جیسی تھی۔ وہ  کبھی پی کر گھر میں داخل ہوتا تونشے  میں تانیا کا فون بھی چیک کرنے لگتا۔ لیکن پھر دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔پھر بعد میں دونوں نے شادی کر لی۔ اب جوسو اپنی فیملی چاہتا ہے اور جلد ہی باپ بننے کی امید رکھتا ہے۔دونوں نے یوٹیوب چینل Love Don't Judge پر آئے اور  اپنی محبت کی روداد بیان کی

 ویب رپورٹ میں کہا گیا ہے تانیا کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ اس رشتے کو برا اور قابل اعتراض قرار دیتے ہیں۔ تانیا کو اپنے ہی بیٹے کے دوست سے شادی کرنے پر بھی برا بھلا کہا جاتا ہے۔لیکن  اس معاملے پر تانیا کا جواب واضح ہے کہ جب وہ اور جوسو رشتہ میں آئے تو اس لڑکے کی عمر 21 سال تھی، یعنی وہ بالغ ہو چکا تھا۔ اس وقت وہ شراب پی سکتا تھا، جوا کھیل سکتا تھا اور رشتہ داری میں بھی رہ سکتا تھا، اس لیے اس میں کوئی حرج نہیں۔مزے کی بات یہ بھی ہے کہ جوسو کے ساتھ تعلقات کے بعد بھی تانیا کے بیٹوں کے ساتھ اس کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا