سپریم کورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کرنے کا حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،ن لیگ،پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں،نظرثانی درخواستوں کا دائرہ محدود ہوتا ہے،نظرثانی میں سب سے بڑا نکتہ یہ اٹھایا گیا کہ پی ٹی آئی مرکزی کیس میں فریق نہیں تھی،پی ٹی آئی کے کیس میں فریق ہونے کا معاملہ تفصیلی فیصلے میں بتایا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کر کے توہین عدالت کی ہے،خود عدالتی فیصلے کی توہین کرنے والا الیکشن کمیشن کیسے فیصلہ چیلنج کر سکتا ہے، مخصوص نشستوں کا کیس سننے والے پانچ ججز کو بنچ کا حصہ نہیں بنایا گیا،نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرنے والے آئینی بنچ پر بھی اعتراض ہے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ
26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اور سیاسی ممبران شامل کیے گئے ہیں،جوڈیشل کمیشن آئینی بنچ میں ججز کی نامزدگی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے اور اتوار کی چھٹی تاحکم ثانی ختم