مدیحہ امام نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

May 09, 2023 | 18:06:PM
مدیحہ امام نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بسر کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو ز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرشیئر کرتے ہوئے تصاویر میں مدیحہ امام اور ان کے شوہر موجی بسر کو ترکی کے مشہور قصاب اور شیف، نصرت گوکی عرف سالٹ بی کے وال آرٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ مدیحہ امام نے فنگر ہارٹ ایموجی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں.اداکارہ کے ہزاروں مداحوں نے تبصروں میں نئے جوڑے کے لیے پسندیدگی اور شادی کی کہانی شیئر کرنے کی خواہشات کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب مدیحہ امام کے اس پوسٹ پر ان کے شوہر موجی بسر نے کمنٹس میں کہا کہ " مائی ڈیٹ فار ایور"ساتھ بھی کچھ ایموجیز بھی ایڈ کی ہیں۔

واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس جب کہ ان کے شوہر کو وائٹ سوٹ میں دیکھا گیا۔