عمران خان حساس اداروں پر الزمات لگا کر  کارکنوں کو اکسا رہے ہیں: شیری رحمٰن

May 09, 2023 | 14:44:PM
عمران خان حساس اداروں پر الزمات لگا کر  کارکنوں کو اکسا رہے ہیں: شیری رحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بار بار حساس اداروں پر الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے، بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے عمران خان اپنے کارکنوں کو اکسا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان کے حاضر سروس فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیز حکام پر الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ‏عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، وہ ایک طرف اداروں پر الزامات اور دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے ہیں، عمران خان پر گزشتہ سال حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سے کیا تحقیقات کیں؟

 یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت، عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور