جدہ ایئر پورٹ نے عید کی تعطیلات کے دوران 44 لاکھ افراد کی میزبانی کی

May 09, 2023 | 08:56:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی عرب میں ’مطارات جدہ‘ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’اس سال عمرہ  سیزن کا آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے۔ 44 لاکھ افراد کو رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات میں سفر کی سہولت فراہم کی گئی‘۔ 

جدہ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایمن ابو عباۃ کا کہنا تھا کہ ’جدہ ایئرپورٹ پر رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران  44 لاکھ سے زیادہ افراد کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی۔ 28 ہزار پروازویں آپریٹ کی گئی ہیں۔ 79 لاکھ بیگ منتقل کیے گئے۔  اس دوران ایئر کارگو کا مجموعی حجم 30 ہزار ٹن تک پہنچ گیا‘۔  

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جدہ ایئرپورٹ نے بہترین آپریشنل نمبر رکارڈ کرائے ہیں ۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریبا گیارہ ملین افراد نے سفر کیا جو 2022  کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں تقریبا 99 فیصد زیادہ ہے۔ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں  5.6 ملین افراد نے سفر کیا تھا‘۔ 

 ’10 رمضان مطابق یکم اپریل 2023 کو جدہ ایئرپورٹ سے ایک لاکھ 43 ہزار افراد نے سفر کیا جو  کہ  ایک ریکارڈ   ہے‘۔

مزید پڑھیں:  وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق کی ملاقات

مطارات جدہ کمپنی کے  چیئرمین نے بتایا کہ ’27 سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کے نمائندہ، 20 ہزار اہلکاروں نے  زائرین کو سہولتیں فراہم کیں۔ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز پر مطلوبہ انتظامات کیے گئے تھے‘۔