پیپلز پارٹی سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے;وزیراعلیٰ بلوچستان

Mar 09, 2024 | 17:47:PM
 پیپلز پارٹی سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے;وزیراعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان  سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں آصف زرداری نے 47 ووٹ حاصل کئے ہیں، پیپلز پارٹی سب جماعتوں کو اکٹھا لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے، آصف علی زرداری جلد بلوچستان کادورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام، شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل صدر آصف علی زرداری کے سامنے رکھیں گے، آصف علی زرداری کو بلوچستان سے تاریخی کامیابی ملی ہے۔