شاہ رخ کی نئی ویڈیو نے چھکے چھڑا دیئے،سہانا خان کی کال پر کیا جواب دیا ؟

Mar 09, 2022 | 19:13:PM
شاہ رخ ,خاں ,نئی, ویڈیو
کیپشن: شاہ رخ خاں کی نئی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ایک نئی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ شاہ رخ کے مداح ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ دراصل یہ ایک اشتہار کی ویڈیو ہے، جس میں شاہ رخ خان لوگوں کو دبئی کا منظر دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ کسی چیز کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جب ان کے فون پر ان کی بیٹی سہانا خان کی کال آجاتی ہے۔جب بیٹی سہانا خان کا فون آتا ہے تو وہ شوٹنگ چھوڑ کر فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے لگ جاتے ہیں۔ سہانا نے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ ڈیڈ کیا آپ گھر پر ہیں، تو شاہ رخ خان جواب دیتے ہیں کہ نہیں۔ نہیں میں گھر پر نہیں ہوں ، میں شوٹنگ پر ہوں۔ تو سہانا کہتی ہیں کہ پاپا آپ دبئی میں، وہاں مزے کرو۔ بس کیا تھا، شاہ رخ اپنی بیٹی کی اس بات کو نظر انداز نہ کر سکے اور پھر شوٹنگ چھوڑ کر نکل پڑے۔شاہ رخ خان پھر دبئی میں گھومتے نظر آتے ہیں، وہاں گھومنا شروع کر دیتے ہیں اور وہاں کے لوگوں سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ شاہ رخ کی ایک بہت ہی پیاری ویڈیو ہے، جسے آپ بار بار دیکھنا پسند کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ خان کے مداح ان کے اس انداز کو بے حد پسند کررہے ہیں، چاہے وہ اشتہار ہی کیوں نہ ہو، لیکن شاہ رخ نے سبھی کا دل جیت لیا.رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی دیکھی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور مداح مسلسل ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں اور شاہ رخ کی تعریف کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

یہ بھی پڑھیں:قسمت کی دیوی مہربان، سڑکوں پر غبارے بیچنے والی لڑکی راتوں رات سٹار بن گئی