شہریوں کو لوٹنے والی ڈاکو رانی ساتھیوں سمیت گرفتار

Mar 09, 2022 | 13:12:PM
خاتون ڈاکو ساتھیوں کیساتھ
کیپشن: خاتون ڈاکو ساتھیوں کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنکوں سے رقم نکلوانے  اور شہریوں کو گن پوائنٹ پر  لوٹنے والی ڈاکو رانی کوسی سی ٹی وی کی مدد سے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکو خاتون کے گروہ کے تینوں ملزمان  گرفتار کر لیے گئے،گرفتار ملزمان میں فاروق،علی رضا اور حمیرا شہزادی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے  استعمال ہونے والا  اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان خاتون کی آڑ میں وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بنکوں سے رقوم نکلوانے والے شہریوں کیساتھ وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان نے نواب ٹاؤن میں 25لاکھ اور اقبال ٹاؤن میں 4لاکھ کی وارداتیں کیں۔سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:      گلوکار علی ظفر ہراسمنٹ کیس ؛ عدالت نے فیصلہ سنا دیا