صدر مملکت آصف زرداری کا 6 ایف سی جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

Jun 09, 2026 | 23:03:PM
صدر مملکت آصف زرداری کا 6 ایف سی جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

صدرِ مملکت نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات