دلہن کی ناچتے ہوئے ہال میں انٹری، دلہے کے باپ نے شادی ختم کر دی ، ویڈیو وائرل

Jun 09, 2026 | 14:32:PM
دلہن کی ناچتے ہوئے ہال میں انٹری، دلہے کے باپ نے شادی ختم کر دی ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں لڑکے کے باپ نے دلہن کے سرعام ڈانس پر شادی ہی ختم کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلہا اور دلہن والوں میں تنازع کا آغاز اس وقت شروع ہوا جب سسرالیوں کو بہو کی انٹری پسند نہ آئی کیونکہ دلہن بھرپور ڈانس کرتے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوئی تھی۔

یہ دیکھ کر لڑکی کے سسر اور دلہا کے بڑے بھائی کو غصہ آگیا اور ان کی لڑکی والوں سے بحث ہوگئی۔

 رپورٹ کے مطابق اس تنازع کے بعد سسر نے شادی کی منسوخ کردی اور باراتی ہال چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

مزید پڑھیں:انوکھا واقعہ، گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا

سوشل میڈیا پر دلہن کی انٹری کی ویڈیو خاصی وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلہن کی جانب سے ڈانس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا جب کہ دیگر کی رائے ہے کہ جب اس طرح کے مسائل تھے تو لڑکے والوں کو تمام امور پر پہلے ہی بات کرلینی چاہیے تھی۔

اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے ڈانس اسٹیپس کو نامناسب بھی قرار دیا۔