اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی میں کروڑوں کا بنگلہ خرید لیا

Jun 09, 2024 | 21:46:PM
اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی میں کروڑوں کا بنگلہ خرید لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم اینیمل میں مختصر کردار ادا کرنے والی اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی میں کروڑوں کا بنگلہ خرید لیا۔

  میڈیارپورٹس  کے مطابق اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں ایک شاندار بنگلہ اس جگہ خریدا ہے جہاں بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات کا گھر ہے،  پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اداکارہ ترپتی ڈمری کی نے 14 کروڑ روپے کا بنگلہ خریدا ہے، ترپتی کا بنگلہ کارٹر روڈ کے قریب واقع ہےاور یہ ایک اعلیٰ درجے کا علاقہ ہے جہاں بالی ووڈ کے ستارے جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، ریکھا اور دیگر رہتے ہیں،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اسی علاقے میں رہتے ہیں،واضح رہے کہ ترپتی ڈمری کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2017 میں سری دیوی کی فلم موم، سنی دیول کی پوسٹر بوائز جیسی فلموں سے کیا، تاہم انہیں ساجد علی کی لیلیٰ مجنوں سے شہرت ملی، 2020 میں ان کی کامیاب فلم بلبل تھی،اس کے بعد فلم ’کلا‘ میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کر گئیں۔

اس کے علاوہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر کرداروں میں بوبی دیول، رشمیکا مندانہ، ترپتی دیمری، انیل کپور شامل تھے،اینیمل میں ترپتی نے مختصر کردار نبھایا تھا تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا جس کے بعد انہیں بالی ووڈ میں مزید پروجیکٹس کی آفر بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیدار کی گاڑی پکڑ ی گئی ،ایکسائز حکام نے وجہ بھی بتا دی