نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف 3 درخواستیں مسترد

Jun 09, 2021 | 19:58:PM
نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف 3 درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف 3 درخواستیں مسترد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف دائر کی گئی 3 درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں دراشرف ملک، اسلم عزیز اور اقبال برکت نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری