کراچی،28 مئی کوگلستان جوہرسےاغواہونیوالاپالتو کتا بازیاب

Jun 09, 2021 | 12:27:PM
 کراچی،28 مئی کوگلستان جوہرسےاغواہونیوالاپالتو کتا بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)28 مئی کوکراچی کے علاقے گلستان جوہرسےاغوا ہونےوالاپالتو کتا بازیاب کرا لیا گیا ،مدعی خاتون کے بھائی نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی بہن کا کتا بازیاب کرایا۔

تفصیلات کے مطابق مدعی خاتون نے بتایا ہے کہ میرے بھائی کے دوست کو ایک کچی آبادی میں کتے کی موجودگی کا پتا چلا،میرابھائی اور اس کا دوست اس مقام پر پہنچے جہاں کتا موجود تھا،کتا اٹھانے والوں نے ان کو دیکھا تو گھبرا کر کتا ان کے حوالے کردیا۔
مدعی خاتون نے کہا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ ہمارا کتا زوزو واپس آگیا،کتا ڈھونڈنے والے کو 30ہزار روپے انعام دینا تھے ،وہ انعام اب بھائی کے دوست کو دونگی، جس نے زو نو کو دھونڈنے میں مدد کی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    اسلام آباد:40 سے زائد مقامات پر جاگنگ ٹریک ، رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائینگے