مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 18 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 18 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ، حکومت کے انفلوز کی مد میں مرکزی بینک کو 1 ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 2021 کی بلند سطح پر پہنچ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.51 ارب ڈالر ہوگئے ، پاکستان کے ملکی مجموعی زخائر 2021 کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 2021 کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر30 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5.51 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، پاکستان کے ملکی مجموعی ذخائر 2021 کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ملکی مجموعی ذخائر میں 1 ارب 94 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی مجموعی زخائر 23 ارب 98 کروڑ87 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج