معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر پرتگال میں چل بسیں

Jul 09, 2026 | 15:54:PM
 معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر پرتگال میں چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر 75سال کی عمر میں پرتگال میں چل بسیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ اسپتال میں آنتوں کی سرجری کیلئے زیرعلاج تھیں جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
بونی ٹیلر نے 1969میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھااور1977میں ان کے البم’’ دی ورلڈ اسٹارٹس ٹونائٹس ‘‘نے انہیں شہرت دی جس کے بعد1983 میں مشہور گانے ’’ٹوٹل اکلیپس آف دی ہارٹ‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کے خواتین کو بالوں کی اسٹائلنگ سے متعلق مفید مشورے
بونی ٹیلرکے دیگر مشہور گانوں میں ہولڈنگ آؤٹ فار اے ہیرو،اٹس اے ہارٹیچ،لوسٹ ان فرانس اوردیگرشامل ہیں، بونی ٹیلر کے 18سے زائد البم ریلیز ہوئے اوربیشتر میوزک چارٹ پر سپرہٹ رہے تھے۔