سعودی عرب: ای گیمز فیسٹیول میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، ٹائٹل سے بس ایک قدم دور

Jul 09, 2023 | 23:43:PM
سعودی عرب: ای گیمز فیسٹیول میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، ٹائٹل سے بس ایک قدم دور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں ای گیمز فیسٹیول میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، پاکستان ٹیکن 7 (TEKKEN 7) ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتنے میں بس ایک قدم دور ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ای گیمز فیسٹول میں 161 ممالک کے 400 کے قریب کھلاڑی شریک ہیں، جن کے درمیان مختلف ای گیمز کیٹگری کے مقابلے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے معروف پاکستانی کھلاڑی چل بسے

پاکستانی کھلاڑیوں کی پورے ایونٹ میں دھوم مچی ہوئی ہے، آج پاکستان کی ٹیم نے جنوبی کوریا کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی لی ہے، اس طرح پاکستان ٹیکن 7 (TEKKEN 7) کا ورلڈ ٹائٹل جتنے کے لئے صرف ایک قدم پیچھے ہے۔