کاجل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ، وجہ جان کر پاکستانی اداکار شرم سے پانی پانی ہو جائیں

Jul 09, 2023 | 09:33:AM
کاجل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ، وجہ جان کر پاکستانی اداکار شرم سے پانی پانی ہو جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) بھارتی اداکارہ کاجل اکثرو بیشتر اپنی فلمی کارکردگی کی وجہ سے میڈیا کی ذینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس بار وہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں وجہ بھی ایسی ہے کہ پاکستانی اداکار جان کر شرم سے پانی پانی ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر اس وقت kajul# ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، بوقت تحریر 14 ہزار سے زائد صارفین اس ٹرینڈ میں شامل ہو چکے ہیں ، جبکہ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک شو میں اپنے ملک کے سیاستدانوں کو ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئینہ دیکھایا ، سوشل میڈیا پر وائرل  ایک انٹرویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاجل مختلف سلیبریٹیز کے ہمراہ ایک پروگرام میں شریک ہیں اور  انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ہماری ترقی بہت سست ہے  ہم اپنی اقتدار اور سوچ میں رک گئے ہیں ہم آگے نہیں بڑھ پا رہے اور اس کی وجہ ہمارے لیڈر ہیں جن کا کوئی بھی پولیٹیکل بیک گراونڈ نہیں ہے ‘‘۔

کاجل کے اس انٹرویو کے بعد کچھ لوگ انہیں سراہ رہے ہیں تو کچھ ناقدین ان پر تنقید بھی کر  رہے ہیں اور انہیں سگرٹ فروخت کرنے والے شخص کی بیوی قرار دیا جا رہا ہے ۔

کسی بھی عمل کے ناقد اور معترف دونوں ہی ہوتے ہیں لیکن کاجل نے یہ بات کہہ کر پاکستانی اداکاروں کیلئے یہ مثال سیٹ کی ہے کہ غلط کو غلط کہنا ہی بہتری کی بنیادی شرط ہے ۔